یاماہا پاکستان نے YB-125Z حیرت انگیز قیمت میں لانچ کردی

وائی۔بی۔ون۔ٹو۔فائیو۔زِی ایک لاکھ 15ہزار900سوروپے رکھی گئی ہے،کمپنی نےوائی۔بی۔ون۔ٹو۔فائیو زِی ون۔ٹو۔فائیو سی سی کیٹگری میں تیسری بائیک متعارف کروائی۔رپورٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 9 اپریل 2017 15:49

یاماہا پاکستان نے YB-125Z حیرت انگیز قیمت میں لانچ کردی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09اپریل2017ء) : یاماہا پاکستان نے YB-125Z حیرت انگیز قیمت میں لانچ کردی ہے،کمپنی کی جانب سے وائی۔بی۔ون۔ٹو۔فائیو زِی ون۔ٹو۔فائیو سی سی کیٹگری میں تیسری بائیک ہے،کمپنی جاپان کے مقابلے میں سوفیصدبرابری کررہی ہے،یاماہا کمپنی نے 2015 ء سے پاکستان میں دوبارہ واپسی کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپننی عہدیدارکاکہناہے کہ کمپنی کی دونوں بائیکس وائی۔

بی۔آر اور وائی۔بی۔آر۔

(جاری ہے)

جی اپنی مارکیٹ وسعت میں ناکام رہی ہیں،اسی وجہ سے کمپنی نے ایک نئی بائیک بنانے کیلئے جو مقامی صارفین کی خواہشات کے عین مطابق ہو۔اس کیلئے اپنی اسٹریٹجی بنائی ہے۔ کمپنی حکام کاکہناہے کہ ہماری کمپنی دیہات اور شہر سے تعلق رکھنے والے زیادہ ترلوگوں کی امنگوں کو پورا کرنے کا عظم رکھتی ہے۔اور ہم یقین رکھتے ہیں کہ ہمارا نیا ماڈل ایسا ہی کرے گا۔ وائی۔بی۔ون۔ٹو۔فائیو۔زِی ایک لاکھ پندرہ ہزار نو سو روپے کی مناسب قیمت میں پیش کی گئی ہے۔اس موٹر سائیکل میں ڈسک بریکس نصب نہیں ہیں،لیکن کمپنی نے اس کے مترادف سٹارٹر کِک کے ساتھ ایک سیلف سٹارٹ بٹن نصب کیا ہے۔اضافی طور پر،وائی۔بی۔ون۔ٹو۔فائیو۔زِی سرخ اور کالے دو رنگوں میں آتی ہے۔

متعلقہ عنوان :