پوری پاکستان کی نظریں پانامہ کیس پر جمی ہیں،پرویزمشرف

پاکستان میں تیسری قوت کی ضرورت ہے، پیپلز پارٹی اور (ن )لیگ ملک لوٹ رہے ہیں، ہم 23 سیاسی جماعتوں کا اتحاد بنا رہے ہیں،سابق صدر

اتوار 9 اپریل 2017 20:40

پوری پاکستان کی نظریں پانامہ کیس پر جمی ہیں،پرویزمشرف
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2017ء) سابق صدر پرویزمشرف نے کہا ہے کہ پوری پاکستان کی نظریں پانامہ کیس پر جمی ہیں،آئند ہ انتخابات کے لئے 23 سیاسی جماعتوں کا اتحاد بنا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ورکر کنونشن سے ویڈیو لنک پرخطاب کرتے ہوئے آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئر مین پرویز مشرف نے کہا کہ ہم نے کے پی میں ہزارہ یونیورسٹی،نیو بالاکوٹ سٹی سمیت لواری ٹنل جیسے بڑے منصوبے دئیے، کرپٹ لیڈر شپ حکومت چلانا نہیں جانتی، انہوں نے کہا کہ بچے بچے کے زبان پر پانامہ لیکس ہے، عوام چاہتی ہے کہ عدالت پانامہ کا فیصلہ جلد سنائے،سندھ میں لٹیرے واپس آ رہے ہیں، لٹیرے عوام کو دھوکہ دیکر واپس جا رہے ہیں وہاں انکا استقبال ہو رہا ہے، انہوں نے کہا کہ عوام موجودہ حکومت سے تنگ ہیں مگر الیکشن میں سرکاری وسائل استعمال کر کے جیت جاتے ہیں، پرویزمشرف نے کہا کہ پاکستان میں تیسری قوت کی ضرورت ہے، پیپلز پارٹی اور (ن )لیگ ملک لوٹ رہے ہیں، ہم 23 سیاسی جماعتوں کا اتحاد بنا رہے ہیں، پاکستان واپس آکر اس الائنس کی قیادت کرونگا۔