پولیس اہلکاروں سمیت درجن سے زائد افراد کا قاتل ذیشان الحق عرف مادھوری پکڑا گیا

ناظم آباد میں کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا،تعلق ایم کیو ایم لندن سے بتایا جاتا ہے

اتوار 9 اپریل 2017 21:30

پولیس اہلکاروں سمیت درجن سے زائد افراد کا قاتل ذیشان الحق عرف مادھوری ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2017ء) پولیس اہلکاروں سمیت درجن سے زائد افراد کو موت کے گھاٹ اتارنے والا سفاک ٹارگٹ کلر ذیشان الحق عرف مادھوری پکڑا گیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پولیس نے نارتھ ناظم آباد میں کارروائی کرتے ہوئے ذیشان الحق کو گرفتار کیا جس کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے بتایا جاتا ہے۔پولیس کے مطابق ذیشان مادھوری سانحہ چکرا گوٹھ میں بھی مفرور تھا۔ ملزم کراچی آپریشن کے بعد سے لیاقت آباد میں روپوش تھا۔ ملزم کے قبضے سے دستی بم اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔