آئندہ 30روز میں پانامہ کیس کا فیصلہ آ جائے گا‘شیخ رشید

پانامہ کیس کا فیصلہ برصغیر کی تاریخ کا سب سے اہم فیصلہ ہو گا‘میں اب بھی اس بات پر قائم ہوں کہ( ن) اور قانون میں سے کسی ایک کا جنازہ نکلے گا‘گفتگو

اتوار 9 اپریل 2017 22:20

آئندہ 30روز میں پانامہ کیس کا فیصلہ آ جائے گا‘شیخ رشید
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 اپریل2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آئندہ 30روز میں پانامہ کیس کا فیصلہ آ جائے گا‘ پانامہ کیس کا فیصلہ برصغیر کی تاریخ کا سب سے اہم فیصلہ ہو گا‘میں اب بھی اس بات پر قائم ہوں کہ( ن) اور قانون میں سے کسی ایک کا جنازہ نکلے گا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ فوج کا سب سے بڑا مسئلہ ڈان لیکس ہے‘ آئندہ 30روز ملکی سیاست میں اہم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اور عمران خان نے پانامہ کیس میں ہار یا جیت کی حکمت عملی تیار کر لی ہے خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ آئندہ انتخابات میں چھوٹی جماعتوں کو ساتھ ملائیں۔انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس کا فیصلہ برصغیر کی تاریخ کا سب سے اہم فیصلہ ہو گا پانامہ کیس کا جو بھی فیصلہ ہو گااور ہم پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ پانامہ کیس کا جو بھی فیصلہ آئیگا ہم اس کو قبول کر یں گے ۔

متعلقہ عنوان :