بے گھر شخص کو رہنے کےلیے بظاہر کچرے کا ڈبہ لیکن اندر سے شاندار گھر مل گیا

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 9 اپریل 2017 23:31

بے گھر شخص کو رہنے کےلیے بظاہر کچرے کا ڈبہ لیکن اندر سے  شاندار گھر مل ..

دو افراد نے گلیوں میں سونے والے شخص کو  کچرے کے ڈبے کی طرح نظر آنے والا مکان دیا ہے۔ اس مکان پر 1500 ڈالر لاگت آئی ہے۔ اسے 37سالہ شین ڈفی اور 28 سالہ فل سولیوان نے 39 سالہ ڈیمین ڈین کے لیےبنایا ہے۔ شین اور فل اپنے فلاحی ادارے کے سپانسرز کو ڈھونڈتے ہوئے گلیوں میں سو گئے تھے کہ ڈین نے انہیں سونے کے لیے گرم جگہیں دکھائی اور ان کے ساتھ اپنا کھانا اور کمبل بھی شیئر کیا۔

ڈین کی اسی بات سے متاثر ہو کر انہوں نے اس کے لیے مکان بنانے کا سوچا۔شین اور فل نے ڈین کےلیے جو  گھر بنایا ہے وہ 4 فٹ لمبا اور 4 فٹ اونچا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے اندر ایل ای ڈی لائٹس لگی ہوئی ہیں۔ اس میں انسولیشن ہے، شیلف بنائے گئے ہیں، نیچے  کارپٹ بچھا ہوا ہے، چھت پر سولر پینل  بھی ہے۔ گھر میں موبائل چارج کرنے کے لیے ایک موبائل چارجر بھی ہے۔
ڈین جون 2016 سے اس گھر میں رہ رہا ہے۔

فی الحال ڈین نے اس گھر کو سوہو، مین ہٹن میں پارک کیا ہوا ہے مگر جیسے ہی اس  گھر کو پہیے لگیں گے ، وہ اسے کہیں بھی آسانی سے لے جا سکے گا۔
ٹرینیڈاڈ سے تعلق رکھنے والے ڈین کے پاس امریکا میں کام کرنے کے قانونی کاغذات نہیں ہیں۔ اس لیے وہ مزدور کے طور پر کام کرتا ہے۔ شین اور فل اب  اس کے قانونی کاغذات بنوانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

بے گھر شخص کو رہنے کےلیے بظاہر کچرے کا ڈبہ لیکن اندر سے  شاندار گھر مل ..