عوام جمہوریت، پارلیمانی اور وفاقی ڈھانچے کا چہرہ مسخ کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔قانون کی بالادستی ہی ہم سب کی ترجیح ہونی چاہیے-وزیراعظم نوازشریف

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 10 اپریل 2017 12:31

عوام جمہوریت، پارلیمانی اور وفاقی ڈھانچے کا چہرہ مسخ کرنے کی کوششیں ..
ا سلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10اپریل۔2017ء) وزیر اعظم نواز شریف نے کہاہے کہ عوام جمہوریت، پارلیمانی اور وفاقی ڈھانچے کا چہرہ مسخ کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ یوم دستور پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ یوم دستور منانے کی روایت آئندہ نسلوں میں جمہوریت کی اہمیت اجاگر کرے گی، وہ سینٹ کو لوگوں کے حقوق کی کوششوں پر مبارکباد دیتے ہیں، انہوں نے کہا کہ متفقہ آئین کی تشکیل میں حصہ لینے والے تمام افراد کی کوششوں کا اعتراف کرتے ہیں اور جمہوریت و قانون کی حکمرانی کے لئے قربانیاں دینے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کا آئین تمام شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ کرتاہے، آئین میں شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ ہی مضبوط وفاق کی بنیاد ہے، بطور قوم قانون کی بالادستی ہی ہم سب کی ترجیح ہونی چاہیے، عوام جمہوریت، پارلیمانی اوروفاقی ڈھانچے کا چہرہ مسخ کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

(جاری ہے)

دریں اثناءوزیراعظم نواز شریف سے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان نے ملاقات کی اس موقع پر وزیراعظم کاکہنا تھا کہ حکومت پاک فضائیہ کوجدیدخطوط پر استوار کرنے کے لیے تمام ممکنہ وسائل کی فراہمی یقینی بنائےگی۔

ایئرچیف سہیل امان نے وزیراعظم نوازشریف کو پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ امور اور آپریشنل تیاریوں سے متعلق امور پر بریفنگ دی۔وزیراعظم میاں محمدنوازشریف نے فضائی حدود کے تحفظ کے لیے پاک فضائیہ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ نے ہمیشہ ملک کے دفاع میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :