بلوچستان میں زراعت کوفروغ دینے اور زرعی پیداوار بڑھانے کے لئے کئی چھوٹے ڈیم تعمیر کرنے کا فیصلہ

پیر 10 اپریل 2017 16:35

کوئٹہ /اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اپریل2017ء) بلوچستان میں زراعت کوفروغ دینے اور زرعی پیداوار بڑھانے کے لئے کئی چھوٹے ڈیم تعمیر کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

سر کاری ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق صوبائی حکومت صوبے بھر میں زراعت کو فروغ دینے کے لئے کئی منصوبوں پر عمل درآمدکر رہی جس میں ڈیموں کی تعمیر بھی شامل ہے جس کے لئے ایک ارب روپے کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔ مذکورہ منصوبے کے تحت گوادر میں سرور کور ڈیم پر تعمیر کیا جائے گا جس پر 948 ملین روپے لاگت آئیگی جبکہ اسی منصوبے کے تحت کوئٹہ میں ولی تنگی ڈیم پر کام بھی تیزی سے جاری ہے۔حکومت کا کہنا ہے کہ زرعی پیدا وار کو بڑھانے کے لئے کئی ڈیموں کی مرمت بھی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :