ویٹرنری یونیورسٹی لا ہور اور یونیورسٹی پُترا ملا ئشیا کے مابین تعلیمی تر قی کے حوا لے سے معا ہد ہ طے پا گیا

پیر 10 اپریل 2017 21:05

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2017ء) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو رکا یونیورسٹی پترا ملا ئشیا کے ساتھ تعلیمی تر قی کے حوا لے سے معا ہد ہ طے پا گیا ۔معاہدہ کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط و ا ئس چا نسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا اوریو نیورسٹی پترا ملا ئشیا کے و ا ئس چا نسلر پرو فیسر ڈا ٹن پڈو کا ڈاکٹر اینی ادریس نے کیئے جبکہ دیگر اہم شخصیا ت میں ملا ئشین وفد سے ڈ ین فکلٹی آف ویٹر نری میڈیسن پرو فیسر ڈاکٹر موہد ہئیر بیجو، پرو فیسر ڈاکٹر جلا ل الد ین اور ویٹر نری یونیورسٹی لا ہور سے سا بق وا ئس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر محمد نوا ز ، پرو فیسر ڈاکٹر نسیم احمد ،پرو فیسر ڈاکٹر مسعود ربا نی کے علاوہ فکلٹی ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

معا ہد ہ کے تحت دو نوں یونیورسٹیا ں آپس میں تعلیمی، تحقیقی اور تربیتی پروگراموں میںایک دوسر ے کے ساتھ ملکر کام کریںگی نیز فکلٹی ممبران ، تحقیق کارو ں اور طلبہ کا بھی تبادلہ کیا جا ئے گا ۔

(جاری ہے)

اپنے خطا ب میں و ا ئس چا نسلر ڈاکٹر پا شا نے وفد کوویٹر نر ی یو نیور سٹی کے تعلیمی، تحقیقی،تر بیتی ، ایکسٹینشن پروگرامو ں اور کلینیکل سہو لیات کے با ر ے میں تفصیلات سے آگاہ کیا ۔انہو ں نے کہا کہ یو نیورسٹی پو لٹر ی و ڈیر ی اور دیگر متعلقہ صنعتو ں کے ساتھ ملکر کام کر رہی ہے۔