بھارت ،ْلڑکی نے دلہا والوں کی طرف سے کھانے پر جھگڑے کے بعد شادی سے انکار کر دیا

پیر 10 اپریل 2017 21:12

بھارت ،ْلڑکی نے دلہا والوں کی طرف سے کھانے پر جھگڑے کے بعد شادی سے انکار ..
بنگلور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2017ء) بھارتی شہر بنگلور میں لڑکی نے دلہا والوں کی طرف سے کھانے پر جھگڑے کے بعد شادی سے انکار کر دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایک شادی ہال میں دلہن کی مہندی کی تقریب میں دلہا کے خاندان نے اپنے 30 مہمانوں کو کھانا نہ ملنے پر ہنگامہ کھڑا کر دیا جس پر پولیس طلب کرنا پڑی۔ بعد ازاں دلہن اور دلہا کے خاندان کے سرکردہ افراد نے صلح کروا دی لیکن دلہن نے یہ موقف اختیار کیا کہ جس شخص اور جس خاندان نے اس اہم موقع پر اس کی اور اس کے خاندان کی عزت کا خیال نہیں رکھا وہ ہرگزقابل بھروسہ نہیں ہو سکتے اور شادی منسوخ کر دی۔

متعلقہ عنوان :