وفاقی وزیر ریلوےکاراولپنڈی کے واقعےکانوٹس،مسافروں پرتشدد کرنیوالےافسران معطل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 10 اپریل 2017 20:25

وفاقی وزیر ریلوےکاراولپنڈی کے واقعےکانوٹس،مسافروں پرتشدد کرنیوالےافسران ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10اپریل2017ء) : وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے راولپنڈی کے واقعے کا نوٹس لے لیا، آئی جی ریلویز منیر احمد چشتی سے رابط کے بعد مسافروں تشدد کا نشانہ بنانے والے افسران نسٹیبل اور ایس ایچ او کو فوری طور پر معطل کیا گیا،وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق آئی جی ریلویز کو ہدایت کے بعدگرفتار مسافروں کو فوری طور پر رہاکر دیاگیا۔

واقعے کی رپورٹ درج کی جائے اور اس کے علاوہ تحقیقات کے لئے اعلی سطح کی کمیٹی بنادی گی،یس پی منگل کو انکوئری کمیٹی کے سامنے ہیش ہونگے اوراپنے امقدام کی صفائی نہ دے سکے تو اپنے عہد پر نہیں رہے گے کچھ عرصے پہلے راولپنڈی سٹیشن پر سیکورٹی خطرات کے تناظر میں ریلوے پولیس کی طرف سے نیا سکیورٹی پلان دیا گیا تھا ،جس کے باعث راولپنڈی سے سفر کرنے والے مسافر وں کی تعداد میں کمی دیکھی گئی جبکہ سٹیشن کے داخلی اور خارجی راستوں کو مناسب ٹریفک پلان دئیے بغیر ہی بند کرنے سے عوام کو بھی زحمتاٹھا نی پڑی جبکہ سٹیشن روڈ پر ٹریفک جام ہونے سے سیکورٹی خطرہ مزید بڑھ جاتا ہیترجمان ریلوے کے مطابق اس سے نہ صرف ادارہ کی عمومی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے بلکہ خاص طور پر پاکستان ریلوے کو بھی عمومی مالی نقصان ہوا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ریلوے سٹیشن کے گرد ونواحی علاقہ کو محفوظ بنانے کے لیے ریلوے پولیس کی کوششیں قابل ستائش ہیں جبکہ اس کے ساتھ ساتھ اس سلسلہ میں بنائے گئے سیکورٹی پلان کا دوبارہ جائزہ لینے کی بھی اشدضرورت ہے اور اس مسئلہ کا دوستانہ طور پر حل نکالا جائے گا تاہم مسافروں کی سہولت کے ساتھ ساتھ سیکورٹی اور تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ اس مسئلہ کے بارے میں ہیڈ کوارٹر کے مجاز اعلی حکام سے بھی بات چیت کی جائے گی۔اس کے علاوہ وزیر ریلوے نے راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پرپارکنگ اور ڈراپ لین کے مسائل حل کئے حکم دیا۔

متعلقہ عنوان :