امریکی ائیرلائن کی پرواز سے ایشیائی مسافر کو زبردستی گھسیٹ کر طیارے سے اتارنے کے واقعے نے سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا کر دیا

muhammad ali محمد علی پیر 10 اپریل 2017 21:20

امریکی ائیرلائن کی پرواز سے ایشیائی مسافر کو زبردستی گھسیٹ کر طیارے ..
شکاگو (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10اپریل2017ء) امریکی ائیرلائن کی پرواز سے ایشیائی مسافر کو زبردستی گھسیٹ کر طیارے سے اتارنے کے واقعے نے سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکا میں آئے روز نسل پرستانہ واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ایسا ہی ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی شہر شکاگو میں یونائیٹڈ ائیرلائن کی پروز میں پیش آنے والے واقعے نے سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا کر دیا ہے۔

پرواز میں تمام سیٹیں بک ہونے پر طیارے کے عملے کو سیٹیں فراہم کرنے کیلئے ایک ایشیائی مسافر کو زبردستی گھسیٹ کر طیارے سے اتارنے کی کوشش کی گئی۔ اس واقعے کی ویڈیو ایک مسافر نے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی جس کے بعد سے طیارے کی انتظامیہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے سخت کاروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :