Live Updates

تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نے اپنی صاحبزادی کو سرکاری اسکول میں داخل کروا کر دیگر سیاستدانوں کیلئے مثال قائم کر دی

muhammad ali محمد علی پیر 10 اپریل 2017 21:27

تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نے اپنی صاحبزادی کو سرکاری اسکول میں داخل ..
کوہاٹ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10اپریل2017ء) تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نے اپنی صاحبزادی کو سرکاری اسکول میں داخل کروا کر دیگر سیاستدانوں کیلئے مثال قائم کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی کے ایک غیر متوقع اقدام نے تمام سیاستدانوں کیلئے مثال قائم کر دی ہے۔

(جاری ہے)

کوہاٹ سے منتخب ہونے والے رکن صوبائی اسمبلی ضیاء اللہ بنگش نے اپنی صاحبزادی کو نجی سکول سے نکلوا کر سرکاری سکول میں داخل کروا دیا ہے۔ ضیاء اللہ بنگش کا کہنا ہے کہ جب تک سیاستدان اور ایوانوں میں بیٹھے لوگ اپنے بچوں کو سرکاری تعلیمی اداروں میں تعلیم نہیں دلوائیں گے تب تک عوام کا بھروسا سرکری اداروں پر قائم نہیں ہو سکے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات