زراعت ہماری معیشت میں ر یڑھ کی ہڈی کی حیثیت ر کھتا ہے،اقبال ظفرجھگڑا

زراعت کے شعبے سے وابستہ طا لبعلموں کو دور جدید کی سہولیات ،تحقیق پر مبنی تعلیم سے آراستہ کرکے ان کو بین ا لاقوا می سطح پر مقابلے کیلئے تیار کیا جائے، گورنر خیبرپختونخوا

منگل 11 اپریل 2017 16:54

زراعت ہماری معیشت میں ر یڑھ کی ہڈی کی حیثیت ر کھتا ہے،اقبال ظفرجھگڑا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2017ء) گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے کہاہے کہ زراعت ہماری معیشت میں ر یڑھ کی ہڈی کی حیثیت ر کھتا ہے اور ضرورت ا س ا مر کی ہے کہ زراعت کے شعبے سے وابستہ طا لبعلموں کو جدید دور کی سہولیات اور تحقیق پر مبنی تعلیم سے آراستہ کرکے ان کو بین ا لاقوا می سطح پر مقابلے کے لیے تیار کر یں۔

ان خیالات کا ا ظہار ا نہوں نے منگل کے روز زرعی یونیورسٹی میں جلسہ تقسیم اسناد کے موقع پر منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر زراعت سرداراکرام اللہ خان گنڈاپور، یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد سواتی اور دیگر پروفیسرز اور طلباء اور ان کے والدین بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

گورنرخیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے کہا کہ تعلیمی نظام کو جدید دور سے ہم آہنگ اور فعال بنانے کی ضرورت ہے جس کے لیے حکومت ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھارہی ہے۔

انہوں نے اعلی تعلیم کے فروغ میںیونیورسٹیوں کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہاکہ معیاری تحقیقی تعلیمی سرگرمیاں ملک کی ترقی میںاہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ تعلیم میں ترقی کی بدولت سے ہی اقتصادی، معاشرتی، سیاسی اور انتظامی شعبوں میں ترقی ممکن ہے۔میرٹ اور شفافیت ہی کے زریعے تعلیم کے معیار کو بہتر بنایا جاسکتاہے۔گورنرنے اس موقع پر 280 طلباء وطالبات میں بی ایس، ایم ایس او ر پی ایچ ڈی کی ڈگریاں تقسیم کیں جبکہ 35 طلباء اور 25 طالبات کو گولڈمیڈل دیے گئے اور17 طلباء وطالبات میں پی ایچ ڈی کی ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔ گورنرنے فارغ التحصیل ہونیوالے طلباء وطالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے تاکید کی کہ وہ ملکی ترقی وخوشحالی میں اپنا بھرپورکردار ادا کریں۔