دشمن یادرکھیں ہمارے ادارے وطن کاتحفظ کرناجانتے ہیں،خواجہ آصف

کلبھوشن یادیو60دن میں صدراورآرمی چیف سےسزاکیخلاف اپیل کرسکتاہے،جنرل (ر)راحیل شریف نےاین اوسی کیلئےاپلائی نہیں کیا،این اوسی دیاتوسینیٹ کوآگاہ کروں گا،گجرات،سمجھوتہ ایکسپریس اورکشمیر میں سوچاسمجھاقتل عام کیاگیا۔وزیردفاع کاسینیٹ میں اظہارخیال

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 11 اپریل 2017 17:11

دشمن یادرکھیں ہمارے ادارے وطن کاتحفظ کرناجانتے ہیں،خواجہ آصف
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11اپریل2017ء) :وزیردفاع خواجہ آصف نے واضح کیاہے کہ دشمن یادرکھیں ہمارے ادارے وطن کاتحفظ کرناجانتے ہیں،کلبھوشن یادیو60دن میں صدرمملکت اور آرمی چیف سے سزاکے خلاف اپیل کرسکتا ہے،جنرل (ر)راحیل شریف نے این اوسی کیلئے اپلائی نہیں کیا،این اوسی دیاتوسینیٹ کوآگاہ کروں گا،گجرات،سمجھوتہ ایکسپریس اور کشمیر میں سوچاسمجھاقتل عام کیاگیا۔

انہوں نے آج سینیٹ میں پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی قربانیاں مثالی ہیں۔ ریاست کے ہرکونے میں پاکستان کاکنٹرول ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ کلبھوشن نے پاکستان میں دہشتگردوں کی سرپرستی کی ہے۔کلبھوشن بھارتی نیوی کاآفیسرہے۔کلبھوشن کیخلاف ساڑھے 3ماہ سے مقدمہ چل رہاتھا۔

(جاری ہے)

کلبھوشن یادیو60دن میں صدرمملکت اور آرمی چیف سے سزاکے خلاف اپیل کرسکتا ہے۔

ہمارے سفیرنے بھارتی پروپیگنڈاکاجواب دے دیاہے۔ہم نے کوئی کام قانون کے دائرہ کارسے باہرنہیں کیا۔کلبھوش کوقانون کے مطابق سزاسنائی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ 80ہزارنوجوان ایل اوسی پرتعینات ہیں۔وزیردفاع نے کہا کہ سوچاسمجھاقتل عام گجرات،سمجھوتہ ایکسپریس اور کشمیر میں کیاگیا۔وزیردفاع نے کہا کہ جنرل (ر)راحیل شریف نے این اوسی کیلئے اپلائی نہیں کیا۔جب بھی جنرل (ر)راحیل کواین اوسی دیاجائے گاتوسینیٹ کوآگاہ کروں گا۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی سکیورٹی ہماری ذمہ داری ہے،ہماری فوج آج بھی ۔اسلامی اتحاد دراصل اسلامی ممالک میں دہشتگردی کیخلاف ہے۔کسی بھی ملک یاریاست کے خلاف اتحادکاحصہ نہیں بنیں گے۔ایران کوبھی اعتمادمیں لیں گے۔

متعلقہ عنوان :