کپاس سے گلابی سنڈی کے خاتمہ کیلئے کاشتکاروں کوسپرے مشینیںمہیا کی جارہی ہیں،زمین کی تیاری کیلئے محکمہ زراعت کی سفارشات پر عمل کریں،فصل کی بہتری کیلئے ریسرچ بیسڈ پلان کاآغاز کردیاگیا

وزیرزراعت پنجاب نعیم اختر خاں کا بیان

منگل 11 اپریل 2017 20:53

کپاس سے گلابی سنڈی کے خاتمہ کیلئے کاشتکاروں کوسپرے مشینیںمہیا کی جارہی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اپریل2017ء) وزیرزراعت پنجاب نعیم اختر خاں بھابھہ نے کہا ہے کہکاشتکاروں کو کپاس کی فصل سے گلابی سنڈی کے خاتمہ کیلئے پی بی روپس مہیا کئے جا رہے ہیں، کاشتکاروں کو کپاس کی بہتر پیداوار کیلئے سپرے مشینیں بھی مہیا کی جا رہی ہیں زمین کی تیاری کیلئے کپاس کے کاشتکار محکمہ زراعت کی سفارشات پر عمل کریں۔

زمین کی تیاری کے لئے محکمہ زراعت نے ماہرین کی تجاویز کی روشنی میں ریسرچ بیسڈ پلان تیار کیا ہے جو بتدریج جاری کرنے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ کپاس کی اچھی پیداوار کیلئے ایسی زرخیز میرا زمین بہتر رہتی ہے جو تیاری کے بعد بھربھری اور دانے دار ہو جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو جاری کردہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ زمین میں نامیاتی مادہ کی مقداربہترہو، پانی زیادہ جذب کرنے اور دیر تک وتر قائم رکھنے کی صلاحیت بھی موجودہو،زمین کی نچلی سطح سخت نہ ہو تا کہ پودے کی جڑوں کو نیچے اوراطراف میں پھیلنے میں دشواری نہ آئے۔

(جاری ہے)

اس لیے زمین کی تیا ر ی کے لئے گہر ا ہل چلائیں اور زمین کی ہمواری بذریعہ لیزر لیولر کریں تا کہ پودے کی جڑ یںآ سا نی سے گہرا ئی تک جا سکیںاور وتر دیر تک قائم رہے ،پچھلی فصلات کی باقیات کو جلانے کی بجائے انہیں اچھی طرح زمین میں ملانا چاہیے۔ اس مقصد کے لئے روٹا ویٹر، ڈسک ہیرو یا مٹی پلٹنے والا ہل استعمال کریں تاکہ بوائی میں کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے۔

سبز کھا د کے طور پر استعما ل ہونے والی فصلا ت کو 30 دن پہلے وتر زمین میں دبا دیا جائے اور کھیت میں دبانے کے 10دن کے اندراندرپانی لگا دیا جائے تاکہ سبز کھاد اچھی طرح گل سڑ جائے۔گلنے کے عمل کو تیز کرنے کے لئے فصل کو زمین میں دباتے وقت1/2بوری یوریا فی ایکڑ ڈالیں۔ زمین کی تیاری کرتے وقت کھیت کی ہمواری کا خاص خیال رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :