دبئی، دوست کے ہاتھوں قتل ہونے والی 19سالہ لڑکی کی لاش چھپانے کے الزام میں 3پاکستانیوں کو قید کی سزا

منگل 11 اپریل 2017 21:42

دبئی، دوست کے ہاتھوں قتل ہونے والی  19سالہ لڑکی کی لاش چھپانے کے الزام ..
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اپریل2017ء) متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میںمبینہ طور پر دوست کے ہاتھوں قتل ہونے والی 19سالہ لڑکی کی لاش چھپانے کے الزام میں 3پاکستانیوں کو ایک سال قید کی سزا سنادی گئی ۔خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق فحاشی کے اڈے پر کام کرنے والے 3 پاکستانیوں پر ایک 19سالہ لڑکی کی لاش کو چھپانے کا الزام ہے جسے مبینہ طور پر اسکے دوست نے قتل کردیا تھا۔

(جاری ہے)

دبئی کورٹ نے ملزمان کو سزا پوری کرنے کے بعد ملک بدر کرنے کا حکم بھی سنایا ہے ۔کیس کی دستاویزات کے مطابق مبینہ پاکستانی قاتل نے پاکستانی لڑکی کی لاش کو ٹھکانے لگانے کیلئے دوسرے افراد کی مدد طلب کی تھی۔ملزم جن کی عمریں 26اور 37کے درمیان ہیں فحاشی کے اڈے پر کام کرتے تھے جنھیں الرفعا کے علاقے میں واقع عمارت میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مقتولہ کی لاش کو اپنی کار میں لے جاتے ہوئے شناخت کیا گیا ۔ملزمان 15دن کے اندر اندر عدالت کے حکم کے خلاف اپیل کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :