وزیر اعظم بننے نہیں عوامی مسائل کے حل کیلئے بیٹھا ہوں ، مسائل کے حل کے لئے جان دیں گے ، بچوں کو پانی نہ ملا تو حکمرانوں کا سکون چھین لیں گے ، میں وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ سندھ کے لالی پاپ میں آنے والا نہیں ، عوامی مطالبات کی منظوری تک دھرنا ختم نہیں کریں گے

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال کا پی ایس پی کے دھرنے سے خطاب ، نجی ٹی وی کو انٹرویو

منگل 11 اپریل 2017 23:34

وزیر اعظم بننے نہیں عوامی مسائل کے حل کیلئے بیٹھا ہوں ، مسائل کے حل ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اپریل2017ء) پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ وزیر اعظم بننے کے لئے نہیں عوام کے مسائل کے لئے بیٹھا ہوں ، مسائل کے حل کے لئے جان دیں گے ، بچوں کو پانی نہ ملا تو حکمرانوں کا سکون چھین لیں گے ، میں وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ سندھ کے لالی پاپ میں آنے والا نہیں ، عوامی مطالبات کی منظوری تک دھرنا ختم نہیں کریں گے ۔

وہ منگل کو یہاں پی ایس پی کے دھرنے سے خطاب اور نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے انہوں نے کہا کہ اپنے مطالبات سے دستبردار ہونے والا نہیں ہوں ۔

(جاری ہے)

اختیارات کا رونا رونے والے حکمران عیاشیاں کر رہے ہیں ۔ کسی لیڈر شپ میں عوام کے حقوق کے لئے احتجاج نہیں کیا ۔ وزراء عوام کو ان کے حقوق کیوں نہیں دلاتے ۔ جن کے پاس اختیارات نہیں وہ ہمارے ساتھ احتجاج میں شریک ہوں ۔

ہسپتالوں میں دوائیاں اور نوجوانوں کو تعلیم اور نوکریاں دی جائیں ۔ مصطفی کمال نے کہا کہ وزیر اعظم بننے کے لئے نہیں عوام کے مسائل کے لئے بیٹھا ہوں ، مسائل کے حل کے لئے جان دیں گے ، بچوں کو پانی نہ ملا تو حکمرانوں کا سکون چھین لیں گے ، میں وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ سندھ کے لالی پاپ میں آنے والا نہیں ، عوامی مطالبات کی منظوری تک دھرنا ختم نہیں کریں گے۔…(م د )