ملتان، حساس ادارے کی عمارت کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والا گرفتار

دربار شاہ رکن عالم سے دو برقع پوش مشکوک افراد پکڑے گئے

منگل 11 اپریل 2017 23:36

ملتان، حساس ادارے کی عمارت کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والا گرفتار
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اپریل2017ء) تھانہ کینٹ کے علاقہ میں ابدالی روڈپر واقع تبلیغی مرکز اور حساس ادارے کی عمارت کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والا گرفتار کر لیا گیا ۔جبکہ دربار شاہ رکن عالم سے دو برقع پوش مشکوک افراد پکڑے گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ابدالی روڈپر واقع تبلیغی مرکز اور حساس ادارے کی عمارت کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والے ملزم کو ملتان پولیس نے گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

واقع رہے کہ گزشتہ روز تبلیغی مرکز کو بم سے اڑانے کی دھمکی 15 کو موصول ہونے کے بعد پولیس افسران و ملازمین کی دوڑیں لگ گئیں۔پولیس افسران نے فوری طور پرسیکورٹی بڑھا کر بھاری نفری تعینات کر دی ۔جبکہ دربار شاہ رکن عالم کے احاطے سے دو برقع پوش مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کومبنگ آپریشن کے دوران گلشن آباد، باغ لانگے خان ،نیو ملتان،شاہ رکن عالم کالونی اور دیگر علاقوں سے 53 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ۔ ملتان پولیس کی جانب سے اہم مقامات کی سیکورٹی میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :