کوئٹہ، مانگی ڈیم کے افتتاح کو کوئٹہ کے عوام کے لئے ایک تحفہ ہے،موجودہ حکومت عوامی مسائل کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے،میر سرفراز بگٹی

عوام کا تعاون برقراررہا تو بلوچستان کو ترقی کی منازل طے کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا ،صوبائی وزیر داخلہ

منگل 11 اپریل 2017 23:40

کوئٹہ، مانگی ڈیم کے افتتاح کو کوئٹہ کے عوام کے لئے ایک تحفہ ہے،موجودہ ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اپریل2017ء) صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے مانگی ڈیم کے افتتاح کو کوئٹہ کے عوام کے لئے ایک تحفہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت عوامی مسائل کے حل کے لئے ترجیحی بنیادوں پر عملی اقدامات اٹھا رہی ہے عوام کا تعاون برقراررہا تو بلوچستان کو ترقی کے منازل طے کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے زیارت میں مانگی ڈیم کی افتتاحی کے تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی قیادت میں مخلوط حکومت عوامی مسائل کے حل صوبے کی ترقی خوشحالی اور قیام امن کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے مانگی ڈیم سے کوئٹہ کوفراہمی آب کا ایک دیرینہ مسئلہ حل ہو گا اور ہم سمجھتے ہیں کہ موجودہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کا نتیجہ ہے کہ نہ اس صرف اس منصوبے کا آج افتتاح ہورہا ہے بلکہ اس کے فوری تکمیل پر بھی توجہ مرکوز رکھی جائیگی انہوں نے کہا کہ جب ہم اقتدار آئے تو صوبے میں امن وامان کی صورتحال انتہائی مخدوش تھی مگر ہمیں آج خوشی ہے کہ آج حکومت ، سیکورٹی اداروں اور عوام کی یکجہتی سے ہم نے امن وامان کی صورتحال کو ماضی کی نسبت قدرے بہتر بنا لیا ہے عوام کا تعاون برقراررہا تو بلوچستان کو ترقی کی منازل طے کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ترقیاتی منصوبوں کی فوری تکمیل کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کا ر لا رہی ہے سی پیک منصوبہ بلوچستان کی تقدیر بدلے گا یہی وجہ ہے کہ ہمارے دشمنوں کے آنکھوں یہ منصوبہ کٹک رہا ہے مگر انہیں پیغام دینا چا ہتے کہ سی پیک منصوبہ بلوچستان اور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے جس کے اثرات پورے ملک میں میسر ہونگے ہم دشمنوں کے تمام سازشوں کو ناکام بنا دینگے ۔

متعلقہ عنوان :