جرمنی میں کلب فٹبال ٹیم کی بس کے قریب تین بم دھماکے

muhammad ali محمد علی منگل 11 اپریل 2017 23:24

جرمنی میں کلب فٹبال ٹیم کی بس کے قریب تین بم دھماکے
برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اپریل2017ء) جرمنی میں کلب فٹبال ٹیم کی بس کے قریب تین بم دھماکے ہوئے ہیں۔ جرمن میڈیا سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق جرمنی میں بوروشیا ڈورٹمنڈ نامی فٹبال کلب ٹیم کی بس کے قریب تین بم دھماکے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

بم دھماکوں کے باعث ایک کھلاڑی کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ جبکہ اطلاعات کے مطابق باقی کھلاڑیوں محفوظ ہیں۔