پاک فوج نے عزیر بلوچ کو تحویل میں لے لیا

muhammad ali محمد علی بدھ 12 اپریل 2017 01:37

پاک فوج نے عزیر بلوچ کو تحویل میں لے لیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اپریل2017ء) پاک فوج نے عزیر بلوچ کو تحویل میں لے لیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کو پاک فوج نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

عزیر بلوچ کو پاکستان آرمی ایکٹ 1923 کے تحت تحویل میں لیا گیا ہے۔ عزیر بلوچ  پر حساس سیکیورٹی معلومات غیر ملکی خفیہ ایجنسیوں کو دینےکا الزام ہے جس کے باعث انہیں پاک فوج نے اپنی تحویل میں لے کر تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عزیر بلوچ کا مقدمہ اب فوجی عدالتوں میں چلے گا۔ عزیر بلوچ کو 30 جنوری 2016 کو رینجرز نےگرفتار کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :