ویمن یونیورسٹی مردان میں موسم بہار فیسٹیول کاآغاز

بدھ 12 اپریل 2017 13:47

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2017ء) ویمن یونیورسٹی مردان میں موسم بہار کی رنگارنگ تقریبات کے حوالے سے فیسٹیول کا افتتاح ہوگیا‘ ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر غزالہ یاسمین اور پشاور یونیورسٹی کی پروفیسر ڈاکٹر کنیزفاطمہ نے فیسٹیول کا افتتاح کیا‘ تقریب میں مختلف تعلیمی اداروں کی طالبات کے علاوہ چینی وفد نے بھی شرکت کی‘ اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر غزالہ یاسمین نے اپنے خطاب میں کہاکہ طالبات کی نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ اس طرح کی ہم نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے ان کی ذہنی صلاحیتوں پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں ‘ انہوں نے کہاکہ معیاری تعلیم ہماری اولین ترجیح ہے اور ویمن یونیورسٹی مردان میں تعلیمی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :