وزیر اعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات۔ آئی ایس پی آر

ملاقات میں کلبھوشن یادیو سے متعلق تبادلہ خیال ، کوئی دباؤ قبول نہ کرنے پر اتفاق۔ ذرائع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 12 اپریل 2017 15:52

وزیر اعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات۔ آئی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 اپریل 2017ء) : وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات ہوئی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات وزیر اعظم ہاؤس میں کی گئی۔ملاقات میں ملکی سلامتی اور بارڈر کی صورتحال سمیت پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں آرمی چیف نے آپریشن رد الفساد پر وزیر اعظم کو بریف کیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نواز شریف نے ملک بھر میں دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن رد الفساد میں حاصل ہونے والی کامیابیوں پر اظہار اطمینان کیا اور قیام امن کے لیے ملک کی مسلح افواج کی قربانیوں پر خراج تحسین بھی پیش کیا۔ ملاقات میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز کو مزید تیز کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں بھارتی خفیہ ایجنٹ کلبھوشن یادیو سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف کے مابین ملاقات میں قومی سلامتی سے متعلق کوئی دباﺅ قبول نہ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیر اعظم نواز شریف نے ملاقات میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کوبھی سراہا۔