چوری اوپرسے سینہ زوری ‘بھارتی گیدڑبھبکیاں جوتے کی نوک پر ‘کلبھوشن یادو کی سزا پر فوری عملدرآمدکیا جائے ،کشمیریوں پر بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیناہوگا ‘ ہندوستان کے ساتھ یکطرفہ دوستی کی پینگیں اور تجارتی تعلقات قبول نہیں

تحریک آزادی جموں کشمیر کے چیئرمین عبدالعزیزعلوی کی صحافیوں سے بات چیت

بدھ 12 اپریل 2017 17:42

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اپریل2017ء) تحریک آزادی جموں کشمیر کے چیئرمین عبدالعزیزعلوی نے کہاہے کہ ایک چوری اوپرسے سینہ زوری ،بھارتی گیدڑبھبکیاں جوتے کی نوک پر ،کلبھوشن یادوو کی سزا پر فوری عملدرآمدکیا جائے ،کشمیریوں پر بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیناہوگا ، ہندوستان کے ساتھ یکطرفہ دوستی کی پینگیں اور تجارتی تعلقات قبول نہیں ، ان خیالات کااظہار انہوںنے گزشتہ روزصحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ ایک بھارت ہمارے ملک میں دہشتگردی کرے اپنے ایجنٹوں کے ذریعے معصوم پاکستانیوں کا خون بہائے اور پکڑے جانے پر دھمکیاں دیناشروع کردے ،ایک تو چوری اوپر سے سینہ زوری ، ہمیں بھارتی گیدڑوں کی گیدڑ بھبکیوں کی کوئی پرواہ نہیں ہے سوشما سوراج کہتی ہے کہ آئوٹ آف وے جاکر کلبھوشن کو چھڑالیں گے ۔

(جاری ہے)

یہ بیوقوفانہ بیان بھارتی عوام کو بہلانے کے لیے ہوسکتاہے مگر پاکستانیوں کے سر میں جوں بھی نہیں رینگتی ۔جس طرح بھارت نے سرجیکل کا ڈرامہ رچا کر اپنی عوام کو خوش کیا یہ بھی اسی طرح کا مزاق اپنی قوم کے ساتھ کریں گے ۔لیکن افواج پاکستان ،مجاہدین اور عوام سب تیار ہیں بھارت کی اینٹ سے اینٹ بجانے کے لیے ۔بھارت کیا سمجھتاہے پاکستان کوئی ترنوالہ ہے جس کو وہ نگل لے گا ۔

اللہ فضل سے آج یہ ایٹمی پاکستان ہے ،65ء اور71ء والی بھول کبھی مت کرنا اب پاکستان نہیں ٹوٹے کا اور بھارت کچھ بچے گا نہیں ۔انہوںنے کہاکہ کشمیر میں جاری بھارتی دہشتگردی کو روکنے کے لیے ہر محاذ پر منہ تور جواب دینا ہوگا بھارتی جوتے کی زبان سمجھتا ہے شرافت کی نہیں ۔ایک چور جس کو پاکستان نے پکڑارنگے ہاتھوں اس کے بچانے کے لیے ملک چور بننے کو تیار ہے ۔ان کی اخلاقیات کا جنازہ نکل چکاہے ۔اس لیے بھارت کے ساتھ دوستی کی پینگیں ،تجارت ،ثقافتی طائفے سب کچھ بند ہونا چاہیے ۔سی پیک کا مروڑ بھی بھارت کے پیٹ میں اٹھ رہاہے ساتھ میں کچھ اور ملک بھی اس کے ساتھ شریک ہیں انہیں سمجھناہو گا کہ کہ مضبوط و پرامن پاکستان ہی خطے کے مفاد میں بہترہے ۔

متعلقہ عنوان :