باغبان آم کے پھل کی مکھی کے خلا ف پھندوں کاانتظام یقینی بنائیں ، ماہرین زرعت

بدھ 12 اپریل 2017 18:12

باغبان آم کے پھل کی مکھی کے خلا ف پھندوں کاانتظام یقینی بنائیں ، ماہرین ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اپریل2017ء) ماہرین زر ا عت نے آم کے پھل کو منہ سڑی سے بچانے کیلئے حسب ضرورت سپرے اور تنوں پر بورڈ و پیسٹ لگانے کی ہدایت کرتے ہو ئے کہاہے کہ باغبان اس ضمن میں کسی غفلت یاکوتاہی کا مظاہرہ نہ کریں تاکہ بعد ازاں انہیں کسی مشکل یاپریشانی کاسامنا نہ کرناپڑے۔ انہوںنے کہاکہ اپریل کے آخر تک زیادہ تر کیڑے اور بیماریاں نقصان دہ حد سے نیچے جاتی ہیں لیکن پھر بھی ضرورت پڑنے پرجائزہ اور سپرے کاعمل جاری رکھناچاہیے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ باغبان آم کے پھل کی مکھی کے خلا ف پھندوں کاانتظام بھی یقینی بنائیں۔ انہوںنے کہاکہ جڑی بوٹی مار زہروںسے جڑی بوٹیوں کا تدارک کرنے سمیت بٹور کی کٹائی جاری رکھنی اور آم کے باغات میں آپاشی کا وقفہ 20 روز رکھنا بھی ضروری ہے۔ انہوںنے کہاکہ باغبان نائٹروجنی کھاد /یوریاکی دوسری خوراک ایک کلوگرام فی پودے کے حساب سے ڈال دیں اور پتوں پر چھوٹے غذائی اجزائ کا سپرے بھی کریں۔ انہوںنے کہاکہ اس ضمن میں مزید رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت یامحکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔