مظفر آباد،خاتون زیادتی کیس،ڈی ایس پی وحید گیلانی تفتیشی افسر مقرر

بدھ 12 اپریل 2017 18:12

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اپریل2017ء)چکار میں زیادتی کا شکار ہونے والی خاتون کی اپیل پر ڈی آئی جی ریجن مظفرآباد سردار گلفراز نے تفتیش تبدیل کرتے ہوئے ڈی ایس پی وحید گیلانی کو تفتیشی آفیسر مقرر کیا ہے ۔ ملزمان کو بھی مظفرآباد شفٹ کردیا گیاہے جن سے تفتیش جاری ہے ۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی سردار گلفراز نے میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر اور انسپکٹر جنرل پولیس کی خصوصی ہدایت پر تفتیش کی نگرانی خود کررہا ہوں ۔

ملزمان سے بھی پوچھ گچھ کا عمل جاری ہے ۔ خاتون کیساتھ زیادتی میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جلد تفتیش مکمل کرکے رپورٹ وزیراعظم آزاد کشمیر ، انسپکٹر جنرل پولیس اور میڈیا کے سامنے پیش کردی جائیگی