فیصل آباد،گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات 24مئی سے شروع ہوگا

بدھ 12 اپریل 2017 18:25

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اپریل2017ء)گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات 24مئی سے شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

ڈیٹ شیٹ جاری کردی گئی ، جس کے مطابق گیارہویں جماعت کے طالب علم 24مئی کو کیمسٹری کا پرچہ دینگے ، 27مئی کو فزکس ، 29مئی کو انگلش ، 2جون کو بیالوجی اور 5جون کو اردو کے امتحانی پیپرز ہونگے جبکہ 7جون کو اسلامک ایجو کیشن کا امتحان لیا جائے گا ، بارہویں جماعت کے لئے جاری ڈیٹ شیٹ کے مطابق آٹھ مئی کو انگلش ، 10مئی کو اردو ، 13مئی کو فزکس ، 15مئی کو بیالوجی ، 20مئی کو کیمسٹری اور بائیس مئی کو پاکستان سٹیڈیز کے امتحانات ہونگی