انسانی حقوق کے علمبردار بھارت میں عورت کا مقام گائے سے بھی گر گیا

ریاست اترکھنڈ میں شوہر نے بیڈ ٹی دینے پر انکار سے بیوی کی جان لے لی

بدھ 12 اپریل 2017 22:37

انسانی حقوق کے علمبردار بھارت میں عورت کا مقام گائے سے بھی گر گیا
ْاترکھنڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اپریل2017ء) بھارتی شمالی ریاست اترکھنڈ میں شوہر نے بیڈ ٹی دینے پر انکار سے بیوی کی جان لے لی۔مقامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ریاست اترکھنڈ کے ضلع پاوری کے گاؤں کی رہائشی خاتون کی چیخیں سن کر اس کے پڑوسی گھر پہنچے تو اس کی لاش خون میں لت پت پڑی تھی جس پر پڑوسیوں نے پولیس کو اطلاع دی، پولیس نے مقتولہ کے 38 سالہ شوہر سنگیت سنگھ نیگی کو فرار ہونے کی کوشش کے دوران گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق دونوں کی شادی 13 سال قبل ہوئی تھی اور ان کے 2 بچے بھی ہیں جو واردات کے دوران دوسرے کمرے میں موجود تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بے روزگار تھا اور اس کی بیوی لوگوں کے گھروں میں کام کرکے گھر کا گزارا کرتی تھی، میاں بیوی میں اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا اور سنگیت سنگھ اکثر اپنی بیوی پر تشدد کرتا تھا۔ پولیس کے مطابق واقعہ کے روز ملزم نے بیوی سے بیڈ ٹی لانے کو کہا جس سے انکار پر اس نے بیوی کو کمرے میں بند کرکے قینچی کے وار سے قتل کردیا جس سے خاتون موقعہ پر ہی ہلاک ہوگئی۔۔

متعلقہ عنوان :