وطن میں امن او استحکام کے لئے شہداء کی عظیم قربانیوں کو ہم کبھی نظر انداز نہیں کر سکتے،آرمی چیف

بدھ 12 اپریل 2017 23:55

وطن میں امن او استحکام کے لئے شہداء کی عظیم قربانیوں کو ہم کبھی نظر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اپریل2017ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے وطن کے دفاع اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے فوجی افسران و جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن میں امن او استحکام کے لئے شہداء نے عظیم قربانیاں دی ہیں جنھیں ہم کبھی نظر انداز نہیں کر سکتے یہ امن انھی کی بدولت ہے شہدا ء اور غازی ہمارے ہیروز ہیں اور ان کی قربانیاں کسی صورت رائیگاں نہیں جائیں گی ۔

(جاری ہے)

وہ بدھ کو جی ایچ کیو میں مختلف آپریشنز میں زخمی ہونے والے غازیوں اور شہید ہونے والے فوجی افسران اور جوانوں کے ورثاء میں فوجی اعزازات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ترجمان پاک فوج کے مطابق تقریب میں اعلی فوجی حکام کے ساتھ شہداء کے رشتہ داروں نے بھی شرکت کی۔33 افسران کو ان کی بہادری اور وطن کے لئے خدمات پر ستارہ امتیاز ملٹری سے نوازا گیا جبکہ آرمی چیف کی جانب سے ایک افسرکو تمغہ جرات اور پینتیس فوجی افسران کو تمغہ بسالت سے نوازا۔ اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا وہ بعد ازاں شہداء کے لواحقین سے بھی ملے اوریقین دلایا کہ فوج انھیں کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی کیونکہ یہ شہدا پوری قوم او ر فوج کا اثاثہ ہیں ۔

متعلقہ عنوان :