فرانسیسی صدارتی الیکشن پرغور کے لیے منہاج القرآن فرانس اور پاکستان عوامی تحریک فرانس کا مشترکہ اجلاس

بدھ 12 اپریل 2017 23:56

فرانسیسی صدارتی الیکشن پرغور کے لیے منہاج القرآن فرانس اور پاکستان ..
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اپریل2017ء) مرکز منہاج القرآن فرانس میں فرانسیسی صدارتی الیکشن 2017 پر غور و خوض کے لیے منہاج القرآن فرانس اور پاکستان عوامی تحریک فرانس کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں صدر منہاج القرآن فرانس چوھدری محمد اعظم، صدر پاکستان عوامی تحریک فرانس چودھری محمد اسلم جنرل سیکریٹری منہاج القرآن اظہر صدیق، جنرل سیکریٹری پاکستان عوامی تحریک قاری طاہر عباس گورائیہ، فنانس سیکریٹری منہاج القرآن خواجہ عامر جواد بٹ جنرل سیکریٹری دوئم منہاج القرآن تنویر گلزار، ڈپٹی سیکرٹری منہاج القرآن ظہر عباس گجر، نائب صدر اول پاکستان عوامی تحریک فرانس سلطان محبوب، نائب صدر چودھری ظفر اقبال، نائب صدر مہر محمد ارشد اور راؤ خلیل احمد نے بھی خصوصی شرکت کی۔

(جاری ہے)

یاد رہے فرانس میں 23 اپریل کو الیکشن کا پہلا ٹوور ہو رہا ہے جس میں 11 امیدوار حصہ لے رہے ہیں اور اگر کوئی امیدوار 50 فیصد سے زائد ووٹ نہیں لے پایا تو 7 مئی دوسرا ٹوور ہوگا جس میں پہلی اور دوسری پوزیشن پر آنے والے آمنے سامنے ہونگے۔ میڈیا میں رپورٹ کی گء تازہ ترین کینڈیٹ پوزیشن کے مطابق فرنٹ نیشنل کی Marine Le Penمیری لاپن (24.5 ) Emmanuel Macron ایمنول مکراں (23.5 ) کے ساتھ دوسرے ، Franؒois Fillon فرانسوا فیوں (18.5 ) کے ساتھ تیسرے ،Jean-Luc M:lenchon اپنی جاندار پرزنٹیشن سے پراگرس کرتے ہوئے 17 فیصد کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔