حکمرانوں سے مراعات نہیں شہریوں کے لئے پانی مانگ رہا ہوں ، عوام کو ان کا حق دلوائینگے ، لوگوں کے تمام مسائل کا حل پی ایس پی نکالے گی ، بیروزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرینگے، پاک سر زمین کے سربراہ مصطفی کمال کا دھرنے سے خطاب

جمعرات 13 اپریل 2017 00:01

حکمرانوں سے مراعات نہیں شہریوں کے لئے پانی مانگ رہا ہوں ، عوام کو ان ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اپریل2017ء) پاک سر زمین کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ حکمرانوں سے مراعات نہیں شہریوں کے لئے پانی مانگ رہا ہوں ، عوام کو ان کا حق دلوائینگے ، لوگوں کے تمام مسائل کا حل پی ایس پی نکالے گی ، بیروزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرینگے ۔وہ بدھ کو یہاں دھرنے سے خطاب کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایک سال سے شہر کے مسائل کے حل کی بات کر رہا ہوں ۔ حکمرانوں سن لو شہر بھر میں طاقت کا مظاہرہ کریں گے ۔ کراچی کی تمام جماعتوں نے شہر کو لوٹ لیا ۔ حکمرانوں سے مراعات نہیں شہریوں کے لئے پانی مانگ رہا ہوں ، عوام کو ان کا حق دلوائینگے ، لوگوں کے تمام مسائل کا حل پی ایس پی نکالے گی ، بیروزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرینگے ۔(م د)