تونسہ میں سیکورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشتگرد مارے گئے -ملک کے مختلف حصوں میں سرچ آپریشن جاری ‘سینکڑوں افراد گرفتار-بارودی سرنگیں ، ہینڈ گرینیڈ ، موبائل فون اور بھارتی ساختہ پلاسٹک ڈرمز اور گولہ بارود برآمد

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 13 اپریل 2017 11:12

تونسہ میں سیکورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ..
تونسہ(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13اپریل۔2017ء) تونسہ شریف کے علاقے علی شاہ میں رینجرز اور سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد مارے گئے۔ ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ شریف کے علاقے علی شاہ میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر رینجرز اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کی۔ رینجرز اہلکاروں کو دیکھ کر دہشت گردوں نے فائرنگ کردی۔

جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ترجمان ڈیرہ غازی خان پولیس کا کہنا ہے کہ مارے گئے تینوں دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور ان کے قبضے سے خود کش جیکٹ، وائرلیس سیٹس، راکٹ لانچر اور ڈیٹونیٹرز سمیت دیگر اقسام کا اسلحہ برآمد ہوا ہے، لاشوں کو شناخت کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔دوسری جانب ملک کے مختلف حصوں میں آپریشن ردالفساد جاری ہے ، سیکورٹی فورسز نے تربت میں دہشتگردی کی بڑی کارروائی ناکام بنا دی۔

(جاری ہے)

جنوبی وزیرستان اور اپر دیرمیں کارروائیوں کے دوران اسلحہ ، گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد کر لیا ، ملک بھر میں آپریشن رد الفساد کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ تربت میں دہشتگردی کی کوشش ناکام بنانے کے بعد بڑی تعداد میں اسلحہ ، گولہ بارود اور مواصلاتی آلات برآمد کر لئے گئے۔ حافظ آباد کے مختلف علاقوں سے 16 افغان باشندوں سمیت 57 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی کی جانب سے کارروائی مند سے 8 کلومیٹر دور گوبرڈ کے علاقے میں کی گئی۔ اسلحہ تربت میں دہشتگردی کی بڑی کارروائی کے لیے چھپایا گیا تھا۔ جنوبی وزیرستان اور اپر دیر میں آپریشن کے دوران بارودی سرنگیں ، ہینڈ گرینیڈ ، موبائل فون اور بھارتی ساختہ پلاسٹک ڈرمز اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔ تونسہ میں سیکورٹی فورسز پر سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی۔

فورسز کی جوابی کارروائی میں تین مبینہ دہشتگرد مارے گئے ، ادھر حافظ آباد کے علاقے پار مسو ، بوندی اور لکھن میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کر کے 57 افراد کو حراست میں لے لیا۔ آپریشن کے دوران 16 افغان باشندوں کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ سرچ آپریشن میں بڑی تعداد میں اسلحہ اور بارود بھی برآمد ہوا ، اسلحہ میں جی تھری ، ایس ایم جی ، بندوق ، پسٹل اور بڑی تعداد میں گولیاں شامل ہیں۔
 

متعلقہ عنوان :