شہید برہان مظفر وانی کے بھائی کی برسی کے موقع پر پلوامہ میں ہڑتال، دکانیں اور تجارتی مراکز بند رہے، سڑکوں پر ٹریفک معطل رہی

جمعرات 13 اپریل 2017 19:13

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2017ء) مقبوضہ کشمیرمیں مجاہد کمانڈر شہید برہان وانی کے بھائی خالد مظفر وانی کی شہادت کی دوسری برسی کے موقع پر ضلع پلوامہ میں ترال اور دیگر علاقوں میں ہڑتال کی گئی۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے مظفر وانی کو2015میں شہید کردیا تھا۔ 25سالہ خالد اندرا گاندھی اوپن یونیورسٹی سے ماسٹر ز کر رہا تھا جب اسے بھارتی فوجیوں نے شہید کیا۔

(جاری ہے)

قصبے میں دکانیں اورتجارتی مراکز بند رہے اور سڑکوں پر ٹریفک معطل رہی۔ ترال کے بس اڈے اور مین مارکیٹ میں مظاہرین اور بھارتی فورسز کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ ادھر پلوامہ کے ٹہاب میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شدید آنسو گیس کی شیلنگ کی وجہ سے دم گھٹنے سے ایک خاتون کی موت اور درجنوں نوجوانوں کی گرفتاریوں کے خلاف پلوامہ میں بھی ہڑتال کی گئی۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی فورسز نے چھاپوںکے دوران 25نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :