تھانہ پولیس سٹی کی کارروائی ،مظفرآباد کے بد نام زمانہ ڈرگ ڈیلر سمیت دو ملزمان گرفتار

جمعرات 13 اپریل 2017 19:49

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2017ء) تھانہ پولیس سٹی کی کارروائی ،مظفرآباد کے بد نام زمانہ ڈرگ ڈیلر سمیت دو ملزمان گرفتار،ملزمان مبینہ طور پر طلبہ کو منشیات سمگل کرنے میں ملوث ہیں ،ملزمان کے قبضہ سے منشیات برآمد ،مقدمہ درج ،مزید تفتیش شروع،سنسنی خیز انکشافات کی توقع،عوام حلقوں کا خیر مقدم ،عدالتوں سے کڑی سزا دینے کا مطالبہ ،گزشتہ روز ایس ایچ او راشد حبیب مسعودی کی ہدایت پر تفتیشی افسر ظفر افسر نے رنجاٹہ کے مقام پر چھاپہ مارا ،ڈرگ ڈیلر سجاد گیلانی ولد اسماعیل شاہ گیلانی کے قبضہ سے ایک کلو گردہ برآمد کر لیا ،ملزم کے خلاف قبل ازیں متعلقہ مقدمات میں 21ایف آئی آر درج ہیں جب کہ ملزم غنڈہ ایکٹ میں بھی پولیس کو مطلوب تھا ،ملزم مذکور 1998ء سے منشیات اور ڈرگ کا کاروبار کر رہا ہے ،متعدد بار جیل کی ہوا بھی کھا چکا ہے ،اسی طرح رنجاٹہ سے ہی محمد وسیم ولد صدر الدین کو بھی پولیس نے حراست میں لے لیا جس کے قبضہ سے 100گرام گردہ برآمد کیا گیا ،مظفرآباد کے شہری حلقوں نے کامیاب کارروائی پر پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور عدالتوں سے اپیل کی ہے کہ نئی نسل کو خراب کرنے والوں کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے ۔

متعلقہ عنوان :