فائونڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد میں بزنس اینڈ ٹیکنالوجی کانوکیشن کا انعقاد

جمعرات 13 اپریل 2017 22:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اپریل2017ء) فائونڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد میں بزنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ سے پاس آ ئو ٹ ہو نے والے طلباء و طالبات کے لیئے کانوکیشن 2017کا انعقا د کیا گیا ۔میجر جنر ل خادم حسین ہلال امتیاز (ملٹری)ریٹائرڈ، ریکٹر فائونڈیشن یونیورسٹی تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔ اس موقع پر ڈائریکٹرفائونڈیشن یونیورسٹی راولپنڈی کیمپس، بریگیڈیئر ڈاکٹر اختر نواز ملک ریٹائرڈ بھی موجود تھے ۔

کانوکیشن میں 188 طلباء و طالبات نے ڈگریاں حاصل کیں۔ مہمان خصوصی نے 5گولڈ میڈل، 5سلور میڈل ، 20امتیازی سرٹیفیکیٹس اور 34 میر ٹ سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کیئے۔ ڈائریکٹرایف یو آ ر سی نے اپنے خطاب میں کیمپس کی سالانہ رپورٹ پیش کی ۔مہمان خصوصی نے حاضرین سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ فائونڈیشن یونیورسٹی عالمی سطح کے گریجویٹس پیدا کررہی ہے جو پاکستا ن کی ترقی کے لیئے پُر عزم اور قائدانہ صلاحیتوں کے حامل ہیں ۔

(جاری ہے)

نہو ں نے کہا کہ یونیورسٹیز کو تعلیمی اور تحقیقی میدان میں اعلیٰ معیا ر حاصل کرنے کے لئیے انقلابی اقدامات کی ضرورت ہے۔ فائونڈیشن یونیورسٹی ہائر ایجوکیشن اور ریسرچ کے فروغ کے لیئے مکمل طور پر کوشا ں ہے تاکہ اس سے مختلف معاشرتی مسائل کا سدِباب اور اُن کا حل تلاش کیا جا سکے۔ انہوں نے گریجویٹس کی نشو ونما میں فیکلٹی کے کردار کی تعریف کی اورحاضرین کوبتایا کہ بہت جلد فائونڈیشن یونیورسٹی میں میڈیا ہائوس ، ایف ایم چینل اور سائیکالوجیکل کلینک جیسے منصوبوں کی تکمیل ہوجائے گی ۔

میجر جنر ل خادم حسین( ریٹائرڈ)نے کہا کہ اعلی تعلیم یافتہ فیکلٹی ،انجینیرز اور بزنس مینیجرز کی پیداوار ملکی ترقی کے لیئے نہایت اہمیت کی حامل ہے اور یہ وقت کا تقاضا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرنے کے لئے مشترکہ کوششیں کی جائیں ۔ گریجویشن مکمل کرنے والے طلباء وطالبات کو مبارکباددیتے ہوئے مہمان خصوصی نے امیدظاہرکی کہ فائونڈیشن یونیورسٹی کے گریجویٹس اپنی انتھک محنت اورلگن سے پاکستان کوخوشحال اوردنیاکے ترقی یافتہ ممالک میںنمایاںمقام دلانے کے لیے اپنا کرداراداکریںگے ۔تقریب کے آخرمیں ڈائریکٹرفائونڈیشن یونیورسٹی راولپنڈی کیمپس نے مہمان خصوصی کو اعزازی شیلڈ پیش کی ۔

متعلقہ عنوان :