شمالی کوریا نے مبینہ طور پر6ایٹمی دھماکے کرنے کی تیاری کر لی ،ْ امریکی ٹی وی کا دعویٰ

جمعرات 13 اپریل 2017 22:40

شمالی کوریا نے مبینہ طور پر6ایٹمی دھماکے کرنے کی تیاری کر لی ،ْ امریکی ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2017ء)امریکی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا نے ایٹمی دھماکے کرنے کی تیاری کر لی ہے جس دوران 6ایٹمی دھماکے کئے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

امریکی ٹی وی کے مطابق شمالی کوریا کے صدر کم جونگ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنی طاقت دکھانے کے لئے ایٹمی دھماکے کریں گے۔اس کے لئے شمالی کوریاممکنہ طورپرہفتے کوایٹمی دھماکے کرسکتا ہے۔ ٹی وی نے ممکنہ تجربات کے مقامات کی ویڈیو بھی نشرکردی۔