چیف سیکرٹری آفس کی جانب سے اپیکا پنجاب کے مطالبات پر مبنی سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوائے جانے کی یقین دہانی

صوبائی وزیر زعیم قادری نے اپیکا کے مطالبات کی منظوری کی مبارک باد دی

جمعرات 13 اپریل 2017 23:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اپریل2017ء) چیف سیکرٹری آفس کی جانب سے اپیکا پنجاب کے مطالبات پر مبنی سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوائے جانے کی یقین دہانی پر صوبائی وزیر زعیم قادری نے اپیکا کے مطالبات کی منظوری کی مبارک باد دی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے یہ اطلاع بذریعہ ٹیلی فون اس وقت دی جب وہ سیون کلب میں اپیکا نمائندگان اور حکومت کے درمیان مذاکرات جاری تھے بتایا گیا ہے کہ زعیم قادری نے اپیکا کے مطالبات کے حوالے سے چیف سیکرٹری کو فون کیا اور سمری کی تازہ صورتحال پر دریافت کیا۔

جس پر چیف سیکرٹری آفس نے صوبائی وزیر زعیم قادری کو سمری وزیراعلیٰ کو بھجوانے کی یقین دہانی کرروادی جس پر زعیم قادری نے سیون کلب پہنچ ر صورتحال سے آگاہ کیا اور کہا کہ وہ سمری کی منظوری کی نوید سیون کلب آکر سنیں گے۔ (علی)