گیس پریشر کی کمی کے باعث بجلی کا عارضی شارٹ فال ہے، کے الیکٹرک

جمعرات 13 اپریل 2017 23:35

گیس پریشر کی کمی کے باعث بجلی کا عارضی شارٹ فال ہے، کے الیکٹرک
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2017ء) گیس پریشر میں کمی کے باعث بجلی کا عارضی شارٹ فال آیا ہے ۔ چناچہ شہر کے کچھ علاقوں میں اضافی لوڈشیڈ کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

گیس پریشر میں بہتری کیلئے کے الیکٹرک انتظامیہ متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطے میں ہے۔کے الیکٹرک اپنے صارفین کو خدمات فراہم کرنے کیلئے مصروف عمل ہے اور غیر متوقع حالات کے باعث پیدا ہونے والی اس تکلیف کیلئے معذرت خواہ ہے۔کسی مخصوص علاقے میں لوڈشیڈ کے اثر کو کم سے کم رکھنے کیلئے انڈسٹریز سمیت مختلف علاقوں میںمختصر لوڈشیڈ کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :