وزیراعظم نواز شریف مسئلہ کشمیر کو ملکی و بین الاقوامی سطح پر بھرپور طریقے سے اجاگر کر رہے ہیں‘ انجنئیر خرم دستگیر خان

جمعرات 13 اپریل 2017 23:39

وزیراعظم نواز شریف مسئلہ کشمیر کو ملکی و بین الاقوامی سطح پر بھرپور ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2017ء) وفاقی وزیر تجارت انجنئیر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف مسئلہ کشمیر کو ملکی و بین الاقوامی سطح پر بھرپور طریقے سے اجاگر کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے نہ صرف مسئلہ کشمیر کو بھرپور اور موثر طریقے سے اجاگر کیا ہے بلکہ کشمیری حریت پسند شہید برہان وانی جنہوں نے اپنی جان مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے قربان کر دی ان کی قیمتی زندگی کا بھی تذکرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے جس میں وزیراعظم محمد نواز شریف ایک اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستانی بہادر مسلح افواج ملک بھر سے دہشت گردی و انتہا پسندی کا کامیابی سے خاتمہ کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

آپریشن ضرب عضب اور آپریشن ردالفساد دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی سنجیدگی کو واضح کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے جڑ سے خاتمے کے لیے ملک کی تمام سیاسی جماعتیں متحد ہیں۔

خرم دستگیر خان کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام چاہتا ہے لیکن اپنے وطن عزیز کی حفاظت کے حوالے سے کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ایک گیم چینجر منصوبہ ہے جس سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورا خطہ مستفید ہوگا۔