چیئرمین سی ڈی اے کے قریبی دوست اسد محبوب کیانی کو ممبر پلاننگ ، انجینئرنگ اور چیف میٹرو پولیٹین آفیسر کے بعد ممبر انوائرنمنٹ کا بھی چارج سونپ دیا گیا

جمعرات 13 اپریل 2017 23:41

چیئرمین سی ڈی اے کے قریبی دوست اسد محبوب کیانی کو ممبر پلاننگ ، انجینئرنگ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اپریل2017ء) چیئرمین سی ڈی اے و میئر اسلام آباد شیخ عنصر عزیز کے قریبی دوست اسد محبوب کیانی کو ممبر پلاننگ ، ممبر انجینئرنگ اور چیف میٹرو پولیٹین آفیسر کے بعد ممبر انوائرنمنٹ کا بھی چارج سونپ دیا گیا ، اسد کیانی کو چار ماہ کی مختصر مدت میں پانچ اہم عہدے دیئے گئے ، اسد کیانی کے خلاف کشمیر ہائی وے کی تعمیر کے حوالے سے انکوائری بھی چل رہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے شیخ عنصر عزیز کے قریبی دوست اسد محبوب کیانی کو ممبر پلاننگ ، ممبر انجینئرنگ اور چیف میٹرو پولیٹین آفسر کے بعد ممبر انوائرمنٹ کا چارج بھی سونپ دیا گیا ۔ رپورٹنگ چارج کے نام پر اسد کیانی کو ممبر انوائرمنٹ کا چارج چار اپریل کو خاموشی سے دے دیا گیا ۔

(جاری ہے)

شعبہ انوائرمنٹ کے آدھے ڈائریکٹوریٹ ایم سی آئی اور آدھے سی ڈی اے کے پاس ہیں ۔

ذرائع کے مطابق اسد کیانی کو چار ماہ کی مختصر مدت میں پانچ اہم عہدوں سے نوازا گیا ہے ۔ اسد کیانی کو ممبر اسٹیٹ کا چارج بھی چند ماہ قبل دیا گیا تھا جو بعد ازاں واپس ہو گیا ۔ سی ڈی اے کی چھ اہم سیٹوں میں سے تین سیٹوں پر اسد کیانی براجمان ہیں ان کے خلاف کشمیر ہائی کی تعمیر کے حوالے سے پہلے ہی انکوائری چل رہی ہے ۔ واضح رہے کہ چیئرمین سی ڈی اے وزیر اعظم کو ممبر انوائرمنٹ کی سیٹ ختم کرنے کی سمری چار ماہ قبل بھجوا چکے ہیں ۔ …(م د)

متعلقہ عنوان :