دودھ کی ز یا د ہ پیداوار کیلئے اعلیٰ اوصاف کی حامل گائیں منتخب کریں ، ما ہر ین لائیوسٹاک

جمعہ 14 اپریل 2017 16:09

سلانوالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2017ء) لائیوسٹاک اینڈڈیری ڈویلپمنٹ ما ہر ین نے ڈیر ی فارمنگ سے وابستہ افرادکوہدایت کی ہے کہ دودھ کی ز یا د ہ پیداوار کیلئے نیلی راوی نسل کی بھینسیںساہیوال، چولستانی اوردوغلی نسل کی اعلی اوصاف یافتہ گائیں منتخب کریں ،10سے 12لیٹر روزانہ دودھ دینے و الے جانورپالیں، جانوروںکو40سی60کلوگرام سبز چار ہ یا 20سے 30کلوگرام سائیلج کے علاوہ ہرتین کلوگرام دودھ کی پیداوارکے عوض متوازن خوراک دیں، جانوروں کی پیداواراورکارکردگی کا ریکارڈضروررکھیں،پینے کیلئے تا ز ہ اور صاف پا نی وافرمقدارمیں فراہم کریں ،نومولودبچھڑوںکوایک گھنٹہ کے اندراندربوہلی ضرورپلائیں۔