پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت نےعوام کی امیدوں پرپانی پھیردیا،محمدنوازشریف
اب نعروں پرنہیں کچھ کرنےسےووٹ ملیں گے،جیکب آبادوالو!میں آپ کیساتھ ہوں،کراچی میں امن ہم نےقائم کیا،کاش کراچی کوبہتربھی بنایاہوتا،وزیراعظم نےجیکب آبادکیلئے100کروڑکےترقیاتی پیکج،ووکیشنل انسٹیٹیوٹ برائےخواتین،ہیلتھ کارڈدینےکااعلان بھی کیا،وزیراعظم نوازشریف کاعوامی جلسےسےخطاب
ثنااللہ ناگرہ جمعہ 14 اپریل 2017 17:54
(جاری ہے)
میں کس منہ سے آپ لوگوں کاشکریہ اداکروں؟کہ آپ اتنی گرمی آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جذبہ دیکھ کرلگتاہے کہ یہاں کی حکومت نے آپ لوگوں کومایوس کیاہے۔لیکن جیکب آبادوالو!میں آپ کے ساتھ ہوں۔میں یقین دلاتاہوں کہ حالات بدلیں گے۔میراسوال سندھ حکومت سے ہے کہ ان بہنوں بھائیوں کاکچھ توخیال کیاہوتا۔سڑکیں،سکول ،ہسپتال دیتے،ترقی کاپہیہ چلتا۔یہاں پانی نہیں، ہیپاٹائٹس سی کی شرح سب سے زیادہ جیکب آبادمیں ہے۔دنیا21ویں صدی میں داخل ہوگئی لیکن جیکب آبادنہیں بدلا۔بڑے افسوس کی بات ہے جیکب آبادآج بھی وہیں کھڑاہے۔انہوں نے کہا کہ اب صرف نعروں پرووٹ نہیں ملے گابلکہ کچھ کرنے سے ووٹ ملے گا۔نعروں پرووٹ دینابھی نہیں چاہیے۔اسلام آباد،پنجاب،بلوچستان میں جوترقی ہورہی ہے یہ سندھ اور کے پی میں بھی ہونی چاہیے۔کراچی میں جگہ جگہ کچرااور گندپڑاہواہے۔1991ء میں آئے توسندھ میں امن قائم کیا،لوگوں راتوں کوسڑکوں پرنکل سکتے تھے۔جبکہ ہمارے آنے سے پہلے ڈاکوراج تھا۔اب حکومت میں آئے توسب سے پہلے کراچی کوٹھیک کیا۔جبکہ کراچی بدامنی اور دہشتگردی کاشکارتھا۔انہوں نے کہا کہ اگرمقامی رکاوٹیں حائل نہ ہوتیں توایک سال میں کراچی میں امن قائم کردیتے۔ جیکب آبادکیلئے 100کروڑ روپے ترقیاتی پیکج،خواتین کیلئے ووکیشنل انسٹیٹیوٹ بنانے،ہیلتھ کارڈدینے کااعلان کردیا۔رقم جیکب آبادکے عوام کی فلاح وبہبودپرخرچ کی جائیگی۔انہوں نے ہیلتھ کارڈاسکیم کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آبادجاتے ہی ہیلتھ کارڈکے اجراء کیلئے ٹیم روانہ کروں گا۔وزیراعظم نے کہا کہ سندھ حکومت نے عوام کی امیدوں پرپانی پھیردیا۔لیکن میں خالی ہاتھ نہیں جیبیں بھرکرآیاہوں۔نوازشریف نے کہا کہ سندھ کے اندرکوئلے سے بجلی کے کارخانے لگارہے ہیں۔وقت آنے والاہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ جلدختم ہوجائیگی۔جیکب آبادکے تمام دیہاتوں کوبجلی فراہم کرنے اور جیکب آبادکیلئے گیس کی نئی لائنیں بچھانے کااعلان کرتاہوں۔جیکب آبادکیلئے جتنے ٹرانسفارمرزچاہیے وہ دوں گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.