پاکستان یونائیٹڈ کونسل کا 19۔اپریل کو عالمی سازشیں اور ملکی سلامتی کے تقاضے کے عنوان سے سیمینار منعقد کرنے کا فیصلہ

وزیر مذہبی امورپنجاب زعیم قادری، سردار آصف احمد علی، لیاقت بلوچ، فضل الرحمان خلیل، زاہد محمود قاسمی خطاب کریں گے

جمعہ 14 اپریل 2017 22:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2017ء) پاکستان یونائیٹڈ کونسل کے چیرمین ڈاکٹر عبدالغفور راشد کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ19۔اپریل بروز بدھ 2بجے قائد اعظم لائبریری کے آڈیٹوریم میں عالمی سازشیں اور ملکی سلامتی کے تقاضے کے عنوان سے سیمینار منعقد کیا جائے گا۔ جس میں مہمان خصوصی وزیر مذہبی امورپنجاب سید زعیم حسین قادری ہوں گے۔

(جاری ہے)

جبکہ سابق وزیر خارجہ سردار آصف احمد علی، جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ،مولانا عبدالمالک مجاہد، انصارالامہ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان خلیل، پاکستان علما کونسل کے چیرمین مولانا زاہد محمود قاسمی،ڈی جی پنجاب پبلک لائبریریز ڈاکٹر ظہیر احمدبابر،جمعیت علما پاکستان نورانی کے رہنمامولا نا محمد خان لغاری، جے یو آئی کے رہنما مولانا محمد امجد خان،مسیحی رہنما فادر جیمز چنن، ہندو رہنما پنڈت بھگت لعل،حافظ عبدالرزاق، میاں ممتاز حسین،پروفیسر عتیق اللہ عمر اور دیگر رہنما کشمیر میں جاری بھارتی مظالم، کلبھوشن نیٹ ورک،فوجی آپریشن ردالفساد کے حوالے سے سکیورٹی ایجنسیوں کی کامیاب کارروائیوں پر روشنی ڈالیں گے۔