جیکب آباد میں سندھ کی عوام نے کرپشن کے بادشاہوں کا دیدار کیا،حلیم عادل شیخ

قوم جان چکی ہے وزیراعظم سندھ کی عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگانے آتے ہیں،وزیراعظم کو ٹھٹھہ ،حیدرآباد کی طرح جیکب آ باد میں بھی ناکامی کا منہ دیکھنا پڑاہے

جمعہ 14 اپریل 2017 23:16

جیکب آباد میں سندھ کی عوام نے کرپشن کے بادشاہوں کا دیدار کیا،حلیم ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2017ء) تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ وزیراعظم کو ٹھٹھہ ،حیدرآباد کی طرح جیکب آ باد میں بھی ناکامی کا منہ دیکھنا پڑاہے،وزیراعظم سندھ کی عوام کو ٹرک کی بتی کے ییچھے لگانے آتے ہیں،سندھ کی تھوڑی بہت عوام جیکب آباد جلسے میں وزیراعظم کی تقریرسننے نہیں بلکہ کرپشن کے بڑے بادشاہوں کا دیدار کرنے اور ان کی شعبدہ بازیوں کو دیکھنے آئی تھی،سندھ میں کرپشن کی شرمناک داستانوں میں ن لیگ اور پی پی کا برابر کی شراکت دار ہے ،ان خیالات کااظہارانہوں نے حلقہ این اے 253میں کارکنوں سے ملاقاتوں میں کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ علی میر جت اور ڈاکٹر نیاز شیخ موجود تھے۔

حلیم عادل شیخ نے کہاکہ سندھ کی عوام اب پیپلزپارٹی اور نواز لیگ کے گمراہ کن نعروں کے چکروں میں نہیں آنے والے،پیپلزپارٹی نے روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگاکر سندھ کی عوام کو بھوک اوربدحالی سے نوازاآج سندھ کی عوام فاقہ کشی کی وجہ سے اپنے بچوں کو بچنے پر مجبور ہیں۔

(جاری ہے)

حلیم عادل شیخ نے کہاکہ وزیراعظم کی کوشش ہے کہ سندھ میں ان کے لیے بند دروازوں کو کسی نہ کسی طرح سے کھول دیا جائے ۔

ان دونوں جماعتوں نے لوٹ مار کے زریعے اس ملک کو تباہ وبرباد کردیاہے،انہوں نے کہاکہ وزیراعظم سمجھتے ہیں کہ سندھ میں ان کے طوفانی دوروں سے ان کی بدنامی کے داغ دھل جائینگے،مگر قوم جانتی ہے کہ پنجاب کے حکمران سندھ میں سیاسی کندھا تلاش کرنے آرہے ہیں، ایسی نااہل حکومت کہ جس کے چارسالوں میں نہ تو کسی خارجہ پالیسی کا پتہ ہے اور نہ ہی کوئی معاشی پلان موجود ہے و ہ کس منہ سے عوام کو ورغلانے کی کوشش کرسکتی ہے۔

آج سندھ سمیت ملک بھر کی عوام جس غربت اور پریشانیو ں میں گھری ہوئی ہے یہ سب ان ہی حکمرانوں کی غلط طرز حکمرانی کی وجہ سے ممکن ہوا ہے ، انہوںنے مزید کہاکہ تحریک انصاف کے سوا کوئی بھی جماعت ایسی نہیں ہے جو سندھ کی عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرسکے سندھ کی عوام نے اگر پی ٹی آئی ساتھ دیا تو ہم سندھ کی بدحالی کو خوشحالی میں بدل دینگے۔

متعلقہ عنوان :