بھارت کی شدت پسند تنظیم وشوا ہندو پریشد نے کلبھوشن کی رہائی کیلئے پاکستان پر امریکا کے افغانستان پر حملے کی طرز کا حملہ کرنے کا مطالبہ کر دیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 14 اپریل 2017 21:18

بھارت کی شدت پسند تنظیم وشوا ہندو پریشد نے کلبھوشن کی رہائی کیلئے پاکستان ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اپریل2017ء) بھارت کی شدت پسند تنظیم وشوا ہندو پریشد نے کلبھوشن کی رہائی کیلئے پاکستان پر امریکا کے افغانستان پر حملے کی طرز کا حملہ کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو پاکستان کی جانب سے پھانسی کی سزا سنائے جانے کے بعد سے نا صرف ہندوستانی حکومت بلکہ ہندوستانی سیاسی و شدت پسند جماعتیں بھی روزانہ کی بنیاد ہر بھڑکیں مارنے کی عادت اپنا بیٹھی ہیں۔

اب بھارت کی شدت پسند تنظیم وشوا ہندو پریشد کے ایک رہنما کی جانب سے پاکستان کیخلاف خوفناک اقدام اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ شدت پسند ہندو رہنما پراوین توگادیا نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کلبھوشن کی رہائی کیلئے پاکستان پر امریکا کے افغانستان پر حملے کی طرز کا حملہ کیا جائے۔