پاکستان کا آئین یہ حق دیتا ہے سندھ کے لوگوں کو قدرتی گیس فراہم کریں، مراد علی شاہ
نام نہاد سیاستدان ، پارلیمنٹرین اور وزاء یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہے ہیں وزیر اعلیٰ دیگر صوبوں کو گیس کی فراہمی بند نہیں کر سکتے، انہیں آئین کا مطالعہ کرنا چاہیے ، وزیراعلیٰ سندھ ایس ایس جی سی کو مشورہ دیا وہ لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش نہ کریں ، اس ملک کے لوگ یہ تمام باتیں اچھی طرح سے جانتے ہیں، نواز شریف وزیراعظم ہیں سارے ملک کا دورہ کرسکتے ہیں ، اپنے والد اور سابق وزیراعلیٰ سندھ سید عبداللہ شاہ کی دسویں برسی کے موقعے پرمیڈیا سے گفتگو
جمعہ 14 اپریل 2017 23:37
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وہ ملک میں بجلی کی قلت کو کم کرنے کے لیئے کوشاں ہیں، سندھ حکومت نے 100میگا واٹ کا پاور پلانٹ لگایا ہے اور نوری آباد سے کراچی تک ٹرانسمیشن لائن بھی بچھا دی گئی ہے مگرسوئی سدرن گیس کمپنی چند وزرا ء جو کہ نہیں چاہتے کہ ملک سے اندھیروں کا خاتما ہو کے کہنے میں آکر گیس کی فراہمی میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں، مگر اب بہت ہوچکا اب ہم سندھ حکومت کے ساتھ اس طرح کی حرکتیں مزید نہیں ہونے دیں گے۔
ایس ایس جی سی کی بینک گارنٹی کی فراہمی کے متعلق بیان کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ یہ گارنٹیاں اس وقت جمع کی جاتی ہیں جب معاہدے پر دستخط ہوتے ہیں۔ انہوں نے ایس ایس جی سی کو مشورہ دیا کہ وہ لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش نہ کریں کیوں کہ اس ملک کے لوگ یہ تمام باتیں اچھی طرح سے جانتے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نواز شریف پاکستان کے وزیر اعظم ہیں لہذاہ وہ جیکب آباد سمیت صوبے کے کسی بھی علاقے کا دورہ کر سکتے ہیں میں انہیں سیوہن کے دورے کی بھی دعوت دے رہا ہوں کہ وہ یہاں کے لوگوں کے مسائل بھی حل کریں۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ان کی (وزیراعظم ) کی ٹیم انہیں ناکام کرنے کے در پے ہے کیوں کہ وہ لوگ ملک میں توانائی کے بحران کو حل کرنے میں مخلص نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی جی سندھ پولیس سندھ ہائی کورٹ کی ہدایات کے تحت کام کر رہے ہیں۔ چیئرمین سینٹ جنہوں نے وفاقی وزراء کے رویہ کے خلاف اپنا سکورٹی اسکواڈ واپس کر دیا کے بارے میں بات کرتے ہوئے کیا کہ پی ایم ایل (ن) نے کبھی بھی پارلیمینٹ کو اہمیت نہیں دی ہے کیوں کہ وہ ڈکٹیٹرشپ میں یقین رکھتے ہیں۔ سید مراد علی شاہ نے اپنی بات چیت کے اختتام پر کہا کہ ن لیگ کے چند وزراء، اراکین اور موسمی سیاستدان جو کچھ بھی کہہ رہے ہیں وہ کوئی مسئلے والی بات نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں سندھ کے لوگوں کو یقین دلاتا ہوں کہ میں ان کے حقوق کا تحفظ کروں گا اور ان کے حقوق کے لئے لڑونگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ میرا مینڈیٹ اور آئینی ذمہ داری ہے۔ #مزید اہم خبریں
-
ٰآئی ایم ایف کے نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جولائی میں ہونے کا امکان ہے، محمد اورنگزیب
-
نان بائی ویلفیئرایسوسی ایشن نے روٹی، نان کے سرکاری نرخ کو چیلنج کردیا
-
جنرل ر قمر باجوہ نے نوازشریف کو باہر میں بھیجنے میں سہولتکاری کی تھی
-
8 فروری کے عام انتخابات کے بعد جو فارم 47 خلافِ قانون کئی روز تک جاری نہ ہوئے انکا ضمنی انتخاب کے چند گھنٹے بعد جاری ہونا نہایت حیرت انگیز ہے،پی ٹی آئی
-
ایران کے صدر کی کراچی آمد،گورنر اور وزیراعلی سندھ نے پرتپاک استقبال کیا
-
ڈیجیٹل انسانی ترقی کے انڈکس میں پاکستان 193 ممالک میں 164 ویں نمبر پر آگیا
-
معیاری تعلیم کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے، بھرپور کوشش ہے کوئی بھی بچہ اسکول سے باہر نہ ہو ، وزیراعظم
-
معیاری تعلیم کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے،ہماری بھرپور کوشش ہے کہ کوئی بھی بچہ سکول سے باہر نہ ہو ، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی برطانیہ کی معروف جامعات کے نمائندہ وفد سے گفتگو
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے صارفین کے اعتماد کے اعشاریے جاری کر دیئے گئے
-
پی ٹی آئی نے ضمنی انتخاب کے چند گھنٹے بعد فارم 47 کا جاری ہونا حیرت انگیز قرار دے دیا
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈارنے دائرکردہ درخواست میں بائیومیٹرک تصدیق کرادی
-
جب گندم کی قلت ہوگی تو پھر روٹی 16 کی بجائے 30 روپے سے اوپر جائے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.