تجاوزات کسی صورت میں برداشت نہیں ، تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری رہنا چاہیے،آپریش کا مقصداسلام آباد کی فطری خوبصورتی کو بحال کرنا ہے،کاروباری برادری تجاوزات کے مکمل خاتمے کیلئے سی ڈی اے کا ساتھ دے

میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز کا جائزہ اجلاس سے خطاب

جمعہ 14 اپریل 2017 23:48

تجاوزات کسی صورت میں برداشت نہیں ، تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری رہنا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 اپریل2017ء) میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے کہا ہے کہ تجاوزات کو کسی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا، تجاوزات کے خلاف آپریشن بھر پور طریقے سے جاری رہنا چاہیے،انسدادِ تجاوزات آپریشن کا مقصد اسلام آباد سے تجاوزات کے مکمل خاتمے کے ذریعے شہر کی فطری خوبصورتی اور حسن کو بحال کرنا ہے،کاروباری برادری کو اسلام آباد سے تجاوزات کے مکمل خاتمے کیلئے سی ڈی اے کا ساتھ دینا چاہیے۔

وہ جمعہ کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے انسدادِ تجاوزات کے جائزہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اجلاس کے دوران سی ڈی اے اور ایم سی آئی کے جاری انسدادِ تجاوزات آپریشن کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور میٹرو پولیٹین کارپوریشن اسلام آباد کے سینئر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران یہ بتایا گیا کہ21 اپریل اور13 اپریل2017 ؁ء کے دوران انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے تجاوزات کے خلاف 65 آپریشن کیے۔

انسدادِ تجاوزات آپریشن کے دوران شہر کے مختلف حصوں سے بہت سے غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا۔ آپریشن کے دوران 10 غیر قانونی کھوکھے،06 غیر قانونی کمرے ،04 غیر قانونی چار دیواریاں،09پھلوں ،سبزیوں اور 09 حجام کی دکانیں زمین بوس کی گئیں۔ پھلوں اور سبزیوں کی فروخت میں ملوث 02 ویگنین بھی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے بند کر دیں۔

انسدادِ تجاوزات کے آپریشن کے دوران تجاوزات کی مد میں 971 آئٹمزسامان کو بھی ضبط کرتے ہوئے 42,500/- روپے جرمانہ کی مد میں وصول کیے۔ دورانِ اجلاس میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے ہدایت کی کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن پورے جوش و خروش اور بلا امتیاز و خطر جاری رہنا چاہیے اورمتحرک و جامد تجاوزات کو ختم کر کے شہرکے قدرتی حسن کو بحال کیا جائے اور اس کی رو ک تھام کے لیے نگرانی جا ری رہنی چاہیے۔

تجاراتی حلقوں خصوصاً تاجر تنظیموں اور منتخب نمائندوں کو بھی اس مہم شامل رکھا جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تجاوازت کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہو ںگی۔جائزہ اجلاس کے دوان مزید بتایا گیا کہ گذشتہ دس دن کے دوران انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اسلام آباد ایکسپریس وے کے ملحقہ علاقوں میں آپریشن کرتے ہوئے کثیر تعداد میں تجاوزات کو ختم کیا۔

یہ آپریشن کھنہ پل ،اقبال ٹائون، کرال چوک، سوہان ، کری روڈ اورضیاء مسجدکے علاقوں میں کیے گئے۔ راول ڈیم چوک اور ڈھوکری چوک کے علاقوں میں بھی تجاوزات کے خاتمے کے لیے آپریشن کیے گئے۔ ان کاروائیوں کے دوران سبزیوں اور پھلوں کے سٹالوں کا کثیر تعداد میں خاتمہ کیا گیا۔ تجاوزات کو دوبارہ ابھرنے سے روکنے کے لیے ان علاقوں کی مستقل نگرانی کی جا رہی ہے۔

میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز کو دورانِ اجلاس مزید بتایا گیا کہ متذکرہ دورانیہ میں شہر کے مختلف علاقوں سے انسدادِ تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے جامد و متحرک غیر قانونی تجاوزات کو ختم کیا گیا۔ انہیں بتایا گیاکہ سیکٹر F-10 مرکز میں آپریشن کرتے ہوئے 50 سے 60 پلازہ کی دکانوں کے سامنے سے شیڈ ختم کیے گئے ۔ اسی طرح 06 غیر قانونی دکانیں مختلف علاقوں اور مارکیٹوں سے مسمار کی گئیں۔

اجلاس کو مزیدبتایا گیا کہ مختلف فٹ پاتھوں، رکاوٹوں اور پلازوں کے برآمدوں سے تجاوزات کو ختم کر دیا گیا۔ مزید برآں مختلف آپریشن کی کاروائیوں کے دوران ضبط شدہ سامان کو سیکٹر F-9 پارک کے سٹور میں جمع کروا دیا گیا۔ میئر اسلام آباد وچیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز کو بتایا گیا کہ گرین بیلٹس پر قائم حجام کے ٹھیوں کے خلاف سخت کاروائی جاری ہے۔

انہیںبتایا گیا کہ 09 حجام کے ٹھیے G-9 مارکیٹ، بلیو ایریاء،I-10/3 اور گرین بیلٹس سے مختلف علاقوں سے ختم کیے گئے۔ اجلاس کو مزید تفصیل سے آگاہ کیا گیاکہ متذکرہ بالا دورانیہ میں انسدادِ تجاوزات آپریشن کی جاری کاروائیوں کے دوران ایکسپریس وے، مرکز G-10 ، بلیو ایریاء، فیصل مارکیٹ، ترلائی، پارک روڈ، F-11، فیصل مسجد، G-11 ، G-9/1 ، I-9 ، G-7/3-2 اور دیگر علاقوں سے تجاوزات کوختم کر دیاگیا۔ اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ 06غیر قانونی کھوکھے سیکٹر G-11 اور G-10 سے اور بری امام، سیکٹرF-12 اور G-7/3-1 سی04 غیر قانونی چار دیواریاں کو مختلف علاقوں سے ختم کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :