جمعتہ المبارک اور گڈ فرائیڈے کے موقع پر بہترین حفاظتی انتظامات کئے گئے،ڈی آئی جی آپریشنز

جمعہ 14 اپریل 2017 23:53

جمعتہ المبارک اور گڈ فرائیڈے کے موقع پر بہترین حفاظتی انتظامات کئے ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2017ء)ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدراشرف نے کہا ہے کہ لاہور پولیس شہر یوں کے جان و مال کے تحفظ کی خاطر تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور تمام افسران و اہلکار دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ملک دشمن عناصر کے خلاف جنگ میں عوام کا تعاون کلیدی کردار ادا کرتا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعتہ المبارک اور گڈ فرائیڈے کے موقع پر فول پروف حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیںاور مساجد ،ا مام بارگاہوں اور گرجا گھروں میں آنے والے تمام افراد کو جسمانی تلاشی کے بعدداخلے کی اجازت دی گئی۔

حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے 7ہزار سے زائد اہلکاروں نے فرائض سر انجام دیئے۔ تمام ڈویژنل ایس پیز نے اپنے علاقہ جات میں مساجد، امام بارگاہوں اور گرجا گھروںکا دورہ کر کے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا ۔ ڈولفن و پولیس رسپانس یونٹ کے جوانوں نے بھی حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے شہر کی اہم شہرائوں پر گشت کیا۔