بجلی بحران پر بہت جلد قابو پالیا جائے گا ،میاں عرفان دولتانہ

جمعہ 14 اپریل 2017 23:53

بجلی بحران پر بہت جلد قابو پالیا جائے گا ،میاں عرفان دولتانہ
بورے والا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2017ء) ممبر صوبائی اسمبلی میاں عرفان عقیل دولتانہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن وزیر اعظیم پاکستان محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک و قوم کے مسائل کے حل کیلئے مثالی اقدامات کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سکولوں میں مفت تعلیم کے ساتھ ساتھ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ذہین طلباء اور طالبات کے مستقبل کیلئے بھی بہترین منصوبے بنا رہے ہیں اس سے قبل کسی بھی حکومت نے تعلیم اور صحت پر اتنی توجہ نہیں دی ہوگی ۔

(جاری ہے)

میاں عرفان عقیل نے مزید کہا کہ میں نے الیکشن کے دوران اپنی عوام سے جو وعدے کئے تھے وہ پورے کرتے ہوئے عوام کی امیدوں پر پورا اتررہاہوں ۔انہوں نے کہا کہ اپنے حلقہ کی تعمیر و ترقی میں کوئی کسر نہیں چھوڑوں گا کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام کروا چکا ہوں تاہم ابھی بہت سے منصوبے باقی ہیں انشااللہ وہ بھی بہت جلد پورے کرونگا ۔میاں عرفان عقیل دولتانہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ میری والدہ محترمہ تہمینہ دولتانہ ضلع وہاڑی کو انڈسٹریل اسٹیٹ بنانے کے ساتھ ساتھ اپنی عوام کیلئے کئی منصوبے مکمل کروائے ہیں جن سے یہاں کی عوام مستعفد ہو رہی ہے اور انشااللہ ہم آئندہ بھی عوام کی بے لوث خدمت کا یہ سلسلہ جاری رکھیں گے ۔

متعلقہ عنوان :