افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں امریکہ کی طرف سے پھینکے گئے ’’نان نیوکلیئر بم‘‘ کے نتیجے میں داعش کے 36 ہلاک

جمعہ 14 اپریل 2017 23:58

افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں امریکہ کی طرف سے پھینکے گئے ’’نان نیوکلیئر ..
کابل /واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 اپریل2017ء) افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں گزشتہ روز امریکہ کی طرف سے داعش کے ٹھکانوں پر پھینکے گئے مدر آف آل بمز ’’نان نیوکلیئر بم‘‘ کے نتیجے میں داعش کے 36 جنگجو مارے گئے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو انٹرنیشنل نیوز ایجنسی سی این این کے مطابق ننگر ہار میں امریکی بم حملے میں داعش کے 36 جنگجو ہلاک ہو گئے ۔ نان نیوکلیئر حملے میں داعش کی سرنگوں اور زیر زمین ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ۔ واضح رہے کہ امریکہ نے گزشتہ روز داعش کے ٹھکانوں پر 21 ہزار پائونڈ وزنی نان نیوکلیئر بم گرایا تھا ۔